Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

ویمنز ورلڈ کپ کیلئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان

ممبئی: ہندوستانی کرکٹ بورڈ نے ویمنزٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا ہے اور تجربہ کار آل راونڈر شکھا پانڈے 15رکنی اسکواڈ میں جگہ نہیں بنا سکیں جبکہ پوجا ویسٹریکرکو طلب کرلیا گیا ہے ۔ ورلڈ کپ کا آغاز 9نومبر سے ہوگا ۔حال ہی سری لنکا سے4میچوں کی سیریز 0-4سے جیتنے والے اسکواڈ میں یہی واحد تبدیلی کی گئی ہے۔ سری لنکا میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی اروندتی ریڈی اور منسا جوشی بھی ورلڈ کپ کھیلیں گی۔ہرمنپریت کور ٹیم کی کپتان ہوں گی۔ سینیئر فاسٹ بولر جھولن گوسوامی حال ہی میں ریٹائر ہو چکی ہیں اور ان کی خدمات ٹیم کو دستیاب نہیں ہونگی۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: