Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 30 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   30, 2025
بدھ ، 30 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   30, 2025

اردو بولنے والے ہمارے بھائی ہیں،انور سیال

  کراچی... پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سہیل انور سیال نے کہاہے کہ گذشتہ روز سندھ اسمبلی میں کی گئی تقریر 12 مئی والوں کے خلاف تھی۔اردو بولنے والے ہمارے بھائی ہیں۔میں نے ان کے خلاف بیان دیاتھا جو ہمیں بوری بند لاشیں دیتے ہیں۔ سندھ توڑنے کی جو بات کرے گا ہم اس کے خلاف ہیں۔جمعہ کوسندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سہیل انور سیال نے کہاکہ ایک سوچ کےخلاف تقریر کی تھی جو سندھی اور اردو بولنے والوں کولڑانے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے کراچی کے امن کے لئے کوششیں کیں۔انہوں نے کہاکہ پہلے پاکستانی اور پھر سندھی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میری تقریر پر لوگوں نے غورنہیں کیا۔ میں نے 12 مئی اور بوری بند لاشوں کا ذکر کیاتھا۔ تمام اردو بولنے والوں کو ذکر نہیں کیا۔ سندھ اور پاکستان میں رہنے والے اردو بولنے والے ہمارے بھائی ہیں۔ کل والی سوچ لندن والے کے خلاف تھی۔ مگر اس معاملے کو لیکر صوبے میں لسانیت پھیلانے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ میرے گاوں فرید آباد میں بھی اردو بولنے والے رہتے ہیں۔میری سگی چچی اردو سپیکنگ ہیں۔

شیئر: