Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

نیب عدالت نے اسحق ڈار کی جائداد رقرقی کا ریکارڈ مانگ لیا

اسلام آباد:  نیب عدالت نے قومی احتساب بیورو کو وسابق وزیر خزانہ اسحق ڈار کی جائداد قرق کرنے سے متعلق ریکارد پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سماعت کے احتساب عدالت میں سماعت کے موقع پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ جائداد کی فروخت کے بعد بھی ملزم پیش ہو جائے تو عدالت حقوق فراہم کر سکتی ہے۔ ملزم کی کچھ جائدادیں لاہور اور اسلام آباد میں ہیں تاہم جو پراپرٹیز عدالتی دائرہ کار میں نہیں آتیں، اس حوالے سے حکم جاری کیا جائے۔عدالت نے عملے کو اسحاق ڈار کی بحق سرکار ضبط جائداد کی تفصیلات مرتب کرنے اور نیب کو جائیداد قرقی سے متعلق ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کردی۔
 

شیئر: