سانحہ ماڈل ٹاؤن: ملوث افسران کیخلاف کارروائی؟
اسلام آباد: پنجاب حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث افسران کو ان کے عہدوں سے برطرف کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے حکم دیے جانے کے بعد کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے بتایا کہ وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث افسران کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم کی جانب سے یہ ہدایات گزشتہ روز پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہر القادری سے فون پر گفتگو کے بعد دی گئیں۔ جس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ نہتے شہریوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والوں کو نظام عدل سے فرار کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔