Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 14 اگست ، 2025 | Thursday , August   14, 2025
جمعرات ، 14 اگست ، 2025 | Thursday , August   14, 2025

چین، 9 بچوں کے قاتل کو پھانسی دے دی گئی

بیجنگ۔۔۔ چین نے 9 بچوں کے قاتل کو پھانسی دیدی ۔ زباؤ زیوی کو عدالت نے چاقو کے وار کر کے 9 اسکول کے طلباء کو قتل اور 11 کو زخمی کرنے کا جرم ثابت ہونے پر جولائی میں سزائے موت سنائی تھی۔ پولین سٹی انٹرمیڈیٹ کورٹ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیاہے کہ مجرم نے اپنے اعتراف جرم میں کہا کہ اس نے یہ قتل اپنی محرومیوں اور اسکول دور میں مختلف اعتراضات کا بدلہ لینے کے لئے کئے تھے ۔

شیئر: