کراچی سے جانے والی ٹرین کو حادثہ
جمعرات 27 ستمبر 2018 3:00
سیہون: کراچی سے پشاور جانے والی ریل گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 2 مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ ذرائع کے مطابق خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی 8 بوگیاں پٹڑی سے اتر اتر گئیں اور 13 بوگیاں متاثر ہوئیں جس سے 2 افراد زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔ حادثے کی وجہ سے پشاورسے کراچی جانے والی ایک اورٹرین کوسیہون کے قریب آمری ریلوے اسٹیشن پرروک دیا گیا ہے ۔ ریلوے حکام کے مطابق ریلوے ٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے ۔ کوٹری سے ریلیف انجن و عملہ متاثرہ مقام پر پہنچا دیا گیا ہے ۔ ٹریک کی بحالی میں 10 سے 12 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔