Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 02 اگست ، 2025 | Saturday , August   02, 2025
ہفتہ ، 02 اگست ، 2025 | Saturday , August   02, 2025
تازہ ترین

بجلی کمپنی کے ڈائریکٹر کا قتل

فرسان ...یہاں ایک فلپائنی کارکن نے بجلی کمپنی کے ڈائریکٹر کو دھار دار آلے سے پے درپے وار کرکے ہلاک کردیا۔ المدینہ اخبار نے اسکی تفصیلات دیتے ہوئے واضح کیا کہ جازان بجلی کمپنی کا ڈائریکٹر ایک فلپائنی بجلی کارکن رونالڈو سیلفسدار کے ہاتھوں اس وقت مارا گیا جب انہوں نے پاکستانی شہری ارباب احمد اور فلپائنی کے درمیان جھگڑا ختم کرانے کی کوشش کی۔ فلپائنی نے طیش میں آکر بجلی کمپنی کے ڈائریکٹر پر دھار دار آلے سے پے درپے10 وار کرکے اسے وہیں ڈھیر کردیا۔ 
 

شیئر: