Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

آئی ایم ایف سے بیل آوٹ پیکج لینے کی تیاری

اسلام آباد...حکومت نے آئی ایم ایف سے بیل آوٹ پیکج لینے کی تیاری شروع کردی ۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات جمعرات کوشروع ہوں گے۔ آئی ایم ایف مشن ملکی معیشت کا جائزہ لینے کیلئے ایک ہفتہ پاکستان میں قیام کریگا۔آئی ایم ایف مشن کی سربراہی ہیرالڈ فنگر کریں گے۔ پاکستانی وفد میں سیکریٹری خزانہ ، گورنر اسٹیٹ بینک، سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات میں پاکستان کی معیشت کو درپیش چیلنجز کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ آئی ایم ایف وفد خزانہ ، تجارت ، توانائی، پٹرولیم ، سرمایہ کاری اور ایف بی آر حکام سے مذاکرات کرے گا۔ مذاکراتی مشن پاکستان کی ممکنہ بیل آﺅٹ پیکیج کی درخواست پر بھی غور کرے گا۔ پاکستان کو رواں سال 8ارب ڈالرز کی فنانسنگ درکار ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نے تاحال آئی ایم ایف سے بیل آﺅٹ پیکیج کی درخواست نہیں کی تاہم پاکستان آئی ایم ایف بیل آوٹ پیکیج سے بچنے کی کوشش کررہا ہے۔ پاکستان کے آئی ایم ایف بیل آﺅٹ پیکج لینے کے چانسز زیادہ ہیں ۔حکومت نے منی بجٹ میں اضافی ٹیکس اور پی ایس ڈی پی میں کمی کی ہے۔ اخراجات میں بھی کمی کی گئی ہے۔ حکومت یہ سب اقدامات کرنے کے باوجود بھی فنانسنگ کا گیپ پر کرنے میں ناکام ہورہی ہے ۔ حکومت نے بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے ۔یہ اضافہ بیل آوٹ پیکج لینے کیلئے کیا جارہا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ اگر حکومت نے آئی ایم ایف سے بیل آوٹ پیکج لیا تو ممکن ہے وزیر اعظم عمران خان عوام کو اعتماد میں لینے کیلئے قوم سے خطاب کریں ۔ملک کو درپیش معاشی بحران کے حوالے سے آگاہ کریں۔

شیئر: