کشمیر میں انسانی حقوق کمیشن کو رسائی دی جائے،شاہ محمود
نیویارک... وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہند کالے قوانین کی آڑ میں کشمیرمیں ناقابل بیان مظالم ڈھا رہا ہے۔او آئی سی رابطہ گروپ برائے کشمیرکے اجلاس میں شاہ محمود نے شرکاءکو کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔ انہو ںنے کہا کہ اقوام متحدہ کی کشمیر سے متعلق رپورٹ حقائق پرمبنی ہے۔انہوں نے کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرتحقیقاتی کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہند اگر کشمیر کی کشیدہ صورتحال سے متعلق کچھ نہیں چھپا رہا توتحقیقاتی کمیشن کی حمایت کرے۔ او آئی سی کے انسانی حقوق کمیشن کو کشمیر میں رسائی دے۔دریں اثناءہندوستانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود نے کہا کہ ہند سے معاملات بگاڑنے کے لئے محضدو جملے چاہئیں لیکن صورتحال کو مزید خراب نہیں کرنا چاہتے۔ امن کے داعی ہیں اور بہتری چاہتے ہیں۔