Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025

نیب انتقامی کارروائیاں کررہا ہے‘ خورشید شاہ

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے قومی احتساب بیورو کی جانب سے مقدمات کو انتقامی کارروائی قرار دے دیا۔ میڈیا نمایندوں سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ بات سادہ ہے جب بولیں گے تو کیسز کھلیں گے۔  موجودہ حکومت کو دعوت دیتا ہوں میرے کیسز کی تفتیش کرے ۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اگر میرے خلاف انکوائری ہے تو وہ پارلیمنٹ کر لے ، اگر کوئی کیس تھا تو تحقیقات کی جاتیں، میں اپوزیشن لیڈر رہا ہوں۔ کیسز سے متعلق میڈیا میں خبریں چلوا کر تضحیک کرنا مناسب نہیں، 30 سال سے سیاست میں ہوں اپوزیشن اور وزارتیں دیکھی ہیں۔خورشید شاہ کا کہنا تھا دعوے سے کہتا ہوں اربوں روپے میں نے سرکار کے بچائے اور آج تک کسی شخص نے انگلی نہیں اٹھائی مگر اس طرح کے کیسز بنانا افسوسناک ہے ۔واضح رہے کہ نیب نے خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کا آغاز کیا ہے جس کے لیے نیب سکھر نے مختلف اداروں سے ان کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ نیب نے انکوائری میں خورشید شاہ کے صاحبزادے اور داماد کو بھی شامل کیا ہے ۔

شیئر: