Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

پولیس مقابلے میں بچی کی ہلاکت‘ فرار ملزم گرفتار

کراچی:  ڈاکوؤں سے مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 10 سالہ بچی کی ہلاکت کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مقابلے کے روز فرار ہونے والے ملزم خالد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ اس حوالے سے کراچی پولیس چیف امیر شیخ کا کہنا ہے کہ ملزم خالد رکشا ڈرائیور اورہجرت کالونی کارہائشی ہے۔ آرٹلری میدان تھانے کی پولیس نے ملزم کو مقابلے کے بعدگرفتارکیا۔ملزم خالد کا ساتھی شہزاد پولیس مقابلے میں مارا گیا تھا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ،رکشااور موبائل فون برآمد ہوا ہے ۔ ملزم نے مزید 7 وارداتوں کااعتراف کرتے ہوئے پولیس کو بیان دیا کہ واقعے کے روز 3 وارداتیں کی تھیں۔ ملزم کا کہنا ہے کہ وہ وارداتیں رکشے ہی میں کرتے تھے ۔

شیئر: