Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

کراچی میں ہیٹ ویو کا خطرہ‘ اسپتال الرٹ

کراچی: شہرقائد میں ہیٹ ویو کا خطرہ پھر سر اٹھانے لگا۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں ہیٹ ویو کے پیش نظر متعلقہ حکام کو احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہیٹ ویو کے پیشِ نظر وزیر اعلی سندھ نے سیکرٹری صحت کو اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک سینٹرز بنانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کمشنر کراچی کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے پبلک ٹینکس میں پانی فراہم کیا جائے، بلدیاتی نمائندے بھی کیمپس لگا کر شہریوں کو ٹھنڈا پانی فراہم کریں۔ وزیر اعلی سندھ نے شہریوں سے شدید گرمی میں بچوں اور بزرگوں کو گھروں تک محدود رکھنے کی بھی ہدایت کی۔ دوسری طرف مراد علی شاہ نے کے الیکٹرک کو بھی ہدایت کی ہے کہ شدید گرمی میں شہریوں کو بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا واٹر بورڈ بھی شہریوں کو پانی کی فراہمی مزید بہتر کرے۔
 
 

شیئر: