Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025

آندھرا پردیش میں پولیس اسٹیشن نذآتش

حیدر آباد۔۔۔۔آندھرا پردیش کے ضلع وشاکھا پٹنم میں گزشتہ روز تلگو دیشم پارٹی ( ٹی ڈی پی )کے ایک رکن اسمبلی سمیت 2رہنماؤں کے قتل کے بعد احتجاجی مظاہرہ اور ہنگامہ شروع ہوگیا۔اراکو کے رکن اسمبلی سویری سوما اور ٹی ڈی پی رہنما کیداری سرویشور راؤ کے قتل کے واقعہ پر مشتعل ہجوم نے پیر کو ڈنبری گوڑا میں واقع پولیس اسٹیشن کو نذرآتش کردیا۔حالات کنٹرول میں کرنے کیلئے پولیس کی کثیر تعداد علاقے میں پہنچ گئی اورہنگامہ برپا کرنے والے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے کارروائی شروع کردی۔ واضح ہو کہ ان دونوں رہنماؤں کو نکسلیوں نے  فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔
مزید پڑھیں:- - -  - -امپھال میں دھماکہ، 3 افراد زخمی

شیئر: