Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

کراچی میں ہیٹ ویو کا خطرہ

کراچی.. وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں ہیٹ ویو کے پیش نظر احکامات جاری کردئیے ۔وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری ہیلتھ کو ہیٹ اسٹروک سینٹر قائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔سرکاری اسپتالوں کو ہیٹ ویو سے متاثرہ افراد کیلئے انتظامات کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے ۔ وزیراعلیٰ سند ھ نے کہا ہے کہ شہری حکومت اپنے اپنے علاقوں میں کیمپس لگاکر ٹھنڈا پانی فراہم کرے۔ بچوں اور بزرگوں کو گھروں تک محدود رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ مراد علی شاہ نے کے الیکٹرک کو ہیٹ ویو کے دوران بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کے لئے کہاہے۔ واٹر بورڈ کو بھی پانی کی سپلائی مزید بہتر کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی۔ 

شیئر: