Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 16 دسمبر ، 2025 | Tuesday , December   16, 2025
منگل ، 16 دسمبر ، 2025 | Tuesday , December   16, 2025

ڈیرہ بگٹی میں امن فورس کے3 اہلکار ہلاک

کوئٹہ ...بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں امن فورس کے کیمپ پر حملے میں 3 اہلکار جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے دشت گوران میں رات کی تاریکی میں حملہ کیا گیا۔جاں بحق ہونے والوں میں طاہر شمبانی، غلام شریف شمبانی اور پیر بخش شمبانی شامل ہیں ۔زخمیوں کا تعلق بھی شمبانی قبیلے سے ہے۔سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ۔
 

شیئر: