Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 30 جون ، 2025 | Monday , June   30, 2025
پیر ، 30 جون ، 2025 | Monday , June   30, 2025

مملکت پر 199واں حوثی میزائل حملہ ناکام

ریاض ...عرب اتحاد برائے یمن کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا ہے کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں نے صعدہ سے سعودی شہر جازان پر بیلسٹک میزائل حملہ کیا تھا۔ میزائل کو ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی تباہ کردیا گیا۔ اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ترجمان نے یاد دہانی کرائی کہ حوثی باغیوں کا یہ جارحانہ حملہ سعودی عرب کے خلاف ایرانی نظام کی شہ پرکیا گیا۔ حوثی اب تک 199میزائل سعودی عرب پر داغ چکے ہیں۔ ان سے 112سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی جاں بحق جبکہ سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔
 

شیئر: