Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 12 ستمبر ، 2025 | Friday , September   12, 2025
جمعہ ، 12 ستمبر ، 2025 | Friday , September   12, 2025

پٹرول اور ڈیزل کے نرخ میں مزید اضافہ

نئی دہلی۔۔۔۔تیل کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا۔ روزانہ ڈیزل اور پٹرول کے نرخ میںاضافہ سے عوام پریشان ہوکر رہ گئے اور اپنااحتجاج ریکارڈ کروارہے ہیں مگر اس کا اثر حکومت پر نہیں پڑرہا۔ دہلی میں اتوار کو پھر پٹرول اورڈیزل کی قیمتوںمیں اضافہ ہوا۔ آج17پیسے اضافے کے بعد فی لیٹر پٹرول کی قیمت82روپے 61پیسے اور فی لیٹر ڈیزل کی قیمت73روپے 97پیسے ہوگئی۔واضح ہوکہ اس سے قبل دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 12پیسے اضافہ کیا گیا تھاجبکہ ڈیزل کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہواتھا۔ ملک کے اقتصادی شہر ممبئی میں پٹرول خریدنے کیلئے عوام کو لمبی قطاریں لگاکر 89روپے 97پیسے اور ڈیزل 78روپے 53پیسے فی لیٹر کے حساب سے خریدنا پڑا۔
مزید پڑھیں: - - - -اوبر کا ڈرائیور نشے میں دھت ، مسافر خود ہی کار ڈرائیو کرکے گھر پہنچ گیا

شیئر: