مشرقی ریجن میں سعودی شہریوں و مقیم غیرملکیوں نے عید کے پہلے اور دوسرے دن میونسپلٹی کے مذبح خانوں میں 18ہزار 209جانور قربان کئے۔ ریجن کے مختلف مسالخ میں 3547جانور قربان ہوئے جبکہ 21جانوروں کو جراثیم زدہ قرار دے کر تلف کردیا گیا۔ اسی طرح جدہ میں امسال گزشتہ سال کے مقابلے میں جانوروں کی قیمت میں 15فیصد کمی دیکھی گئی۔ جدہ کی بکرا منڈی میں حری بکرے کی قیمت 1200سے 1700کے درمیان ہے جبکہ گزشتہ سال اس کی قیمت 2000ریال تھی۔ ادھر جازان ریجن میں عید کے دوران 15ہزار 420جانور ذبح ہوئے جبکہ 379جانوروں کا گوشت جراثیم زدہ قرار دے کر تلف کردیا گیا۔