Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 15 اگست ، 2025 | Friday , August   15, 2025
جمعہ ، 15 اگست ، 2025 | Friday , August   15, 2025

صدر عارف علوی پولیس مقابلے میں جاں بحق بچی کے گھر پہنچ گئے

کراچی: صدر مملکت عارف علوی پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونے والی بچی کے گھر پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق صدر عارف علوی نے مبینہ پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونے والی بچی کے اہل خانہ سے ان کے گھر جاکر ملاقات کی اور اہل خانہ سے تعزیت کی۔ صدر نے بچی کے والد عمر عادل سے ملاقات کے دوران متعلقہ اداروں کو واقعے کی جلد از جلد تحقیقات کا حکم دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ڈیفنس موڑ کے قریب ڈاکوؤں اور پولیس کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں گاڑی کی پچھلی سیٹ پر بیٹھی امل عمر نامی بچی جاں بحق ہو گئی تھی۔
 

شیئر: