Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 06 فروری ، 2026 | Friday , February   06, 2026
جمعہ ، 06 فروری ، 2026 | Friday , February   06, 2026

یورپی یونین فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرے ، اسپین

ویانا۔۔۔ اسپین نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرلے۔آسٹریا میں یورپی یونین کے لیڈرز کی کانفرنس کے دوران اسپین کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہسپانوی حکومت یورپی یونین پر زور دے گی کہ وہ فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرے۔انہوں نے کہا کہ ہسپانوی سفارت کار اس سلسلے میں یورپی سفارت کاروں کے ساتھ غیر معمولی مذاکرات کرکے مشترکہ موقف طے کرنے کی کوشش کریں گے۔وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا اگر یورپی یونین نے ایسا نہ کیا تو اسپین فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرلے گا۔

شیئر: