Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 09 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   09, 2025
بدھ ، 09 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   09, 2025

سی پیک میں سعودی عرب کی شمولیت پر چین کو اعتماد میں لیا،فواد چوہدری

اسلام آباد..وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سی پیک میں سعودی عرب کو تیسرا شراکت دار بنانے سے قبل چین کو اعتماد میں لیا گیا ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تاریک دور ختم ہوگیا۔ اب سی پیک منصوبے کے ذریعے پاکستان اب خطے میں میں معاشی سرگرمی کا مرکز بنے گا۔ سی پیک میں توسیع پاکستان اور چین کے مفاد میں ہے۔واضح رہے کہ (ن) لیگ کے رہنما احسن اقبال نے ٹوئٹر پر وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری سے سوال کیا تھا کہ سعودی عرب کو سی پیک میں شامل کرنے سے قبل چین کو اعتماد میں لیا گیا۔ انہوں نے کہا تھا کہ سی پیک2 ممالک کے درمیان منصوبہ ہے ۔ کسی تیسرے فریق کو شامل کرنے پر دونوں ممالک کی رضامندی ضروری ہے۔

شیئر: