Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025

تثلیث اسکول کے باہر سیکریٹری پر طالب علم نے حملہ کردیا

    تثلیث- - - - - تثلیث کمشنری کے ماتحت الامواہ تحصیل کے ثانوی اسکول کے ایک طالب علم نے دوسرے اسکول کے سیکریٹری کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ اس کا کہنا ہے کہ سیکریٹری سے  اس کے بھائیوں کا  جھگڑا ہواہے۔ بیشہ محکمہ تعلیم کے ترجمان ناجی السبیعی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ فائرنگ کا یہ واقعہ اسکول کی عمارت کے باہر پیش آیا لہذا محکمہ تعلیم سے اس کا کوئی لینا دینا نہیں۔ واقعہ صبح 6بجے جمعرات کو ایسے وقت ہوا جبکہ اسکول بندتھا۔ پولیس نے حملہ آور کے حوالے سے کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - - -پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے حرمین ٹرین کے کرایوں کا باقاعدہ اعلان کر دیا

شیئر: