امریکہ کا پاکستانی امداد بحال کرنے پرغور
جمعرات 20 ستمبر 2018 3:00
واشنگٹن... ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان کے روکے گئے سیکیورٹی فنڈز بحال کرنے پر غور شروع کردیا۔امریکی اخبار نے دعویٰ کیا کہ ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کی نئی حکومت کےساتھ تعلقات معمول پر لانے کی خواہاں ہے۔ ا پاکستان کے روکے گئے فنڈز دوبارہ بحال کرنے پر بھی غور شروع کیا ۔اخبار نے کہا کہ عمران خان کے اقتدار میں آنے سے پاک، امر یکہ تعلقات دوبارہ استوار کرنے کی راہیں ہموار ہوئی ہیں ۔یاد رہے کہ پینٹاگون نے پاکستان کے 300 ملین ڈالر کے فنڈز 2 ستمبر کو روکنے کا اعلان کیا تھا۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے حالیہ دورہ پاکستان میں سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں جس کے مثبت نتائج نکلے۔