Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

ٹھنڈے پکوڑے پیش کرنے پر ساس کا قتل

انڈیا کے دارالحکومت دہلی میں ساس کو قتل کرکے فرار ہونیوالے نوجوان کو پولیس نے اتر پردیش کے شہر غازی پور سے گرفتار کرلیا۔
اطلاع کے مطابق ملزم افروز نے پکوڑے کے مسئلے پر بحث کے دوران ساس کو قتل کردیا۔ اس کی شادی گزشتہ سال شائستہ سے ہوئی تھی۔
شادی کے بعد دونوں شمال مغربی دہلی کے کیشوپورم علاقے میں کرائے کے مکان میں سکونت پذیر تھے۔ شادی کے بعد ساس فوزیہ افروز کے پاس رہنے کے لیے آئی۔
پولیس نے بتایا کہ ساس کے آنے سے شوہر بیوی میں لڑائی شروع ہوگئی۔
واقعے کے دن شائستہ نے پکوڑے بنائے اور کچھ پکوڑے شوہر کے لیے  بھی رکھ دیے۔ جب شام کو افروز کام سے گھر واپس آیا تواس نے شائستہ سے ٹھنڈے پکوڑے کا شکوہ کیا۔ اس پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد جھگڑا شروع ہوگیا۔
ساس فوزیہ جھگڑا ختم کرانے کے لیے آئی تو افروز نے اسے دھار دار آلے سے  حملہ کر کے ہلاک کر دیا۔
اس دوران شائستہ بھی زخمی ہوگئی۔ پولیس نے ملزم کیخلاف رپورٹ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی۔
مزید پڑھیں:- - - -بھینس چرانے کے تنازع پردبنگوں نے کسان کو موت کے گھاٹ اتاردیا

شیئر: