Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025

بینکوں سے قرض لیکر 50 ارب کے گردشی قرض فوری چکانے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے گردشی قرضوں کی مد میں 50 ارب روپے فوری ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق 50 ارب روپے جاری کرنے کا فیصلہ آئی پی پیز کی طرف سے بجلی کی پیداوار بند کرنے کی دھمکی پر کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محرم الحرام اور ہفتہ وار چھٹیوں کی وجہ سے ادائیگی پیر سے مرحلہ وار کی جائے گی۔ اس حوالے سے 34 ارب روپے وزارت توانائی کو دیئے جائیں گے جس کے بعد 16 ارب روپے رواں ماہ کے آخر میں ادا ہوں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گردشی قرضوں کی ادائیگی کے لیے 50 ارب روپے 8 پاکستانی بینکوں سے قرض لئے گئے ہیں۔
 

شیئر: