Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
تازہ ترین

ہزاروں بے روزگار پہنچ گئے!

مدینہ منورہ ... یہاں ایوان صنعت و تجارت کے سربراہ منیر سعد نے بتایا کہ روزگار کے مواقع کی اطلاع پر ہزاروں بے روزگار جمع ہوگئے۔ ایوان تجارت نے اپنے یہاں روزگار فورم منعقد کیا تھا۔ بعض لوگوں نے بے روزگاروں کے حلقو ں میں یہ اطلاع عام کردی کہ ایوان تجارت میں ملازمتوں کا اعلان ہونے جارہا ہے۔ اس پر ہزاروں بے روزگار ملازمت کے چکر میں ایوان تجارت پہنچ گئے۔روزگار کی درخواستیں آن لائن پیش کی جاتی اور وصول کی جاتی ہیں۔ براہ راست نہیں۔
 

شیئر: