Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 14 اگست ، 2025 | Thursday , August   14, 2025
جمعرات ، 14 اگست ، 2025 | Thursday , August   14, 2025

غذائی کفالت کیلئے5اقدام

الاحساء.... الاحساءیونیورسٹی میں اسٹراٹیجک منصوبہ بندی کے ادارے کے نگراں ڈاکٹر مقبل العیدان نے بتایا ہے کہ سعودی عرب میں غذائی کفالت کے لئے 5اہم عناصر درکار ہیں۔ وہ یونیورسٹی میں وائس چانسلر ڈاکٹر محمد العوھلی کی موجودگی میں ورکنگ گروپ کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری یونیورسٹی سعودی عرب کی دیگر یونیورسٹیوں سے زراعت ، خوراک اور آبی امور میں منفرد ہے۔ ہمارے یہاں زرعی اور غذائی علوم کا کالج کافی پرانا ہے۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ الاحساءیونیورسٹی میں نخلستانوں کی افزائش اور ان سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کیلئے منفرد ریسرچ سینٹر قائم ہے۔
 

شیئر: