عمران خان کی امارات کے ولی عہد سے ملاقات
جمعرات 20 ستمبر 2018 3:00
ا بو ظبی... وزیراعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی باہمی تعاون پر تبادلہ خیال اور دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔ علاقائی اور عالمی اہمیت کے امور پر مشترکہ موقف اختیار کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران اقتصادی تعاون مستحکم کرنے اور سرمایہ کاری میں اضافہ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین، وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داد اور متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر معظم احمد خان بھی موجود تھے۔