Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 12 ستمبر ، 2025 | Friday , September   12, 2025
جمعہ ، 12 ستمبر ، 2025 | Friday , September   12, 2025

سزا معطلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج ہوگا

 اسلام آباد... نیب نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف، مریم نواز اورکیپٹن (ر) محمد صفدر سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی مصدقہ نقل ملنے کے بعد سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بدھ کو چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس نیب ہیڈکوارٹر میں ہوا ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیب فیصلے کی مصدقہ نقل ملنے کے بعد سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرے گا۔ احتساب عدالت نے ایون فیلڈریفرنس میں سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کو مجموعی طور پر 11سال قید اور جرمانے ، مریم نواز کو 8 سال قید اور جرمانے جبکہ کیپٹن (ر) محمد صفدرکو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی جس کیخلاف سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے احتساب عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزاوں کو معطل اور ضمانتوں کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے تینوں کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ 

شیئر: