Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 13 ستمبر ، 2025 | Saturday , September   13, 2025
ہفتہ ، 13 ستمبر ، 2025 | Saturday , September   13, 2025

پاک وہند کی جیلوں میں ایکدوسرے کے کتنے قیدی؟

اسلام آباد...پاکستان اور ہند کی جیلوں میں قید شہریوں اور ماہی گیروں سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی گئی۔وزارت خارجہ،وزات داخلہ، میری ٹائم سیکورٹی اےجنسی کی معلومات پر مبنی رپورٹ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جمع کرائی۔ رپورٹ کے مطابق ہندوستانی جیلوں میں جولائی 2018 تک کل 357 پاکستانی قید ہیں۔ پاکستانی جیلوں میں کل ہندوستانی قیدیوں کی تعداد 445ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ وزارت داخلہ،میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور وزارت خارجہ کے ساتھ مل کر پالیسی مرتب کرے گی کہ مستقبل میں پاکستانی ماہی گیروں کی کشتیوں کو ہندوستانی حدود کے پانیوں میں جانے سے کیسے روکا جائے۔ ہندمیں قید پاکستانی ماہی گیروں پر عائد جرمانے کی ادائیگیوں کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔حکومت قیدیوں کی رہائی اور کشتیوں کی ریکوری کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔

شیئر: