Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

وزیر مملکت مراد سعید کا قلمدان تبدیل

 اسلام آباد...وزیراعظم عمران خان نے وزیر مملکت برائے سیفران مراد سعید کا قلمدان تبدیل کرکے انہیں وزیر مملکت برائے مواصلات تعینات کردیا۔ باضابطہ نوٹیفکیشن کابینہ ڈویژن نے جاری کردیا ۔ عمران خان نے سعودی عرب کے دورے پر روانگی سے قبل مراد سعید کی وزارت کا قلمدان تبدیل کیا۔گزشتہ روزوزیر مملکت کا حلف اٹھانے والے علی محمد خان کو پارلیمانی امور کا قلمدان ملا ہے۔ پارلیمانی امور کا محکمہ پہلے سینیٹر بابر اعوان کے پاس تھا۔ نندی پور پاور پراجیکٹ میں نیب ریفرنس دائر ہونے کے بعد بابر اعوان مشیر کے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔

شیئر: