سعودی اور غیر ملکی پر جرمانہ اور قید
ریاض ....وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے اعلان کیا ہے کہ ایک سعودی شہری اپنے نام سے ایک غیر ملکی کو میوہ جات اور مٹھائیوں کی دکان کرائے ہوئے تھا۔یہ تجارتی ادارہ ریٹیل اور تھوک کا کاروبار کررہا تھا۔ الاحساءمیں اسکا صدر دفتر تھا۔ زائد المیعاد غذائی اشیاءفروخت کرتے ہوئے بھی پایا گیا۔ اس پر جرمانہ ادارہ بند کرنے، ضبط شدہ اشیاءتلف کرنے اور دمام فوجداری کی عدالت کی جانب سے ان کے خلاف جاری فیصلہ فریقین کے خرچ پر 2مقامی اخبارات میں شائع کرنے کا فیصلہ سنادیا گیا۔ دونوں کو 3،3سال جیل ، 10لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا دی گئی ہے۔