Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 12 ستمبر ، 2025 | Friday , September   12, 2025
جمعہ ، 12 ستمبر ، 2025 | Friday , September   12, 2025

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اہم معاہدہ متوقع

اسلام آباد... وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ برطانیہ کے ساتھ تحویل مجرمان کے معاہدے سے پاکستان کو فائدہ ہو گا ۔ قانون کا ہاتھ مجرموں کی گردن تک ضرور پہنچے گا۔ سوئس حکام سے بھی منی لانڈرنگ کے خلاف معاہدے پر تیزی سے پیش رفت جاری ہے ۔ عدالتی مفرور اسحاق ڈار ، حسن اور حسین نواز کو واپس لانے کے لئے اقدامات کریں گے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے و فاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ کرپشن کے خلاف پورے یورپ میں قانون سازی ہوئی ہے ۔ منی لانڈرنگ اور کرپشن کے خلاف دنیا بھر میں مو ثر آواز اٹھ رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ سے تحویل مجرمان کے معاہدے سے پاکستان کو بہت فائدہ ہو گا کیونکہ زیادہ تر پاکستان سے لوٹی ہوئی دولت برطانیہ اور متحدہ عرب امارات منتقل ہوتی ہے ۔ معاہدے کے تحت اسحٰق ڈار ، حسن اور حسین نواز جیسے عدالتی مفروروں کو پاکستان واپس لانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے ۔ سوئس حکام سے بھی آئندہ چند دن میں معاہدہ طے پائے جانے کے بعد سوئس بینکوں میں رکھا پاکستانیوں کا پیسہ واپس لانے کی امید پیدا ہو جائے گی ۔ فواد چوہدری نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ بھی منی لانڈرنگ کے معاملے پر بات چیت ہوئی ہے ۔ جلد معاہدے کا امکان ہے۔

شیئر: