Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 16 اگست ، 2025 | Saturday , August   16, 2025
ہفتہ ، 16 اگست ، 2025 | Saturday , August   16, 2025

گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ کی زیر سربراہی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں گیس قیمتوں میں اضافے سے متعلق سمری پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں ایل پی جی کی درآمد پر ٹیکس کم کرکے 10 فیصد کردیا گیا، جس سے ایل پی جی کی قیمت میں کمی ہوگی۔ گیس کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے کیا جانا ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ گیس کے غریب صارفین پر کم سے کم بوجھ ڈالا گیا ہے جب کہ امیر ترین طبقے کے لیے گیس قیمتوں میں زیادہ اضافہ کیا گیا ہے ۔
  

شیئر: