Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 17 مئی ، 2026 | Sunday , May   17, 2026
اتوار ، 17 مئی ، 2026 | Sunday , May   17, 2026

ینبع :بچوں کوہراساں کرنے کے شبہ میں غیر ملکی گرفتار

ینبع.... ریجنل پولیس نے عرب ملک سے تعلق رکھنے والے مشکوک غیر ملکی کو گرفتار کر لیا جس پر الزام ہے کہ وہ محلے کے بچوں کا تعاقب کرکے انہیں پریشان کرتا تھا ۔ المدینہ اخبار کی اطلاع کے مطابق ینبع کمشنری میں ایک خاتون کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی وڈیو میں کہا گیا تھا کہ ایک غیر ملکی محلے کے بچوں کا تعاقب کرتا رہتا ہے ۔خاتون نے قانون نافذ کرنے والے ادارے سے اپیل کی تھی کہ وہ واقعے کی تحقیقات کریں ۔ ریجنل پولیس نے مشکوک غیر ملکی کو گرفتار کر کے اس سے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ 

شیئر: