Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025

خواجہ صاحب اپنا غرور گھر چھوڑ کر آیا کریں

لاہور... سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ریلوے میں اربوں روپے خسارے سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت پر چیف جسٹس نے سابق وفاقی ریلوے خواجہ سعد رفیق کو آڈٹ رپورٹ کا جواب جمع کرانے کے لئے ایک ماہ کی مہلت دےدی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں2رکنی بنچ نے ریلوے میں اربوں روپے خسارے سے از خود نوٹس کی سماعت کی۔ دوران سماعت عدالتی حکم پر سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ خواجہ صاحب آپ نے آڈٹ رپورٹ دیکھی ہے ۔ سعد رفیق نے موقف اختیار کیا کہ ایک ہزار صفحات کی آڈٹ رپورٹ پر کیسے جواب جمع کراوں؟ میں کوئی اکاونٹس افسر نہیں۔ مجھے بتائیں کہ کیا میرے متعلق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میں نے بدعنوانی کی یا کرپشن کی۔ میرے ساتھ انصاف نہیں ہو رہا۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ خواجہ صاحب آپ اپنا غرور گھر چھوڑ کر آیا کریں۔ آپ اپنا رویہ درست کریں۔ غصہ کس بات کا ہے۔ آپ سے جو پوچھا جا ر ہاہے صرف اس کا جواب دیں۔ چیف جسٹس نے سعد رفیق سے استفسار کیاکہ آپ گھر سے سوچ کر آئے تھے کہ عدالت کی بے احترامی کرنی ہے ۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اللہ گواہ ہے میں عدلیہ کی بے احترامی کے متعلق سوچ بھی نہیں سکتا ۔ریلوے کو جتنا ٹھیک کر سکتا تھا کرنے کی کوشش کی میرا الیکشن ہے اور ایک ہزار صفحات کی رپورٹ ہے۔ ایک ماہ کی مہلت دی جائے ۔ سعد رفیق نے کہا کہ میں شاباش لینے آتا ہوں آگے ڈانٹ پڑ جاتی ہے ۔ جسٹس اعجاز الحسن نے ریمارکس دیئے کہ آپ جواب جمع کرائیں پھر دیکھتے ہیں شاباش ملتی ہے یا نہیں۔

شیئر: