Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

کلثوم نواز کی وفات پر تعزیتی اجلاس

تبوک .... تبوک میں مقیم پاک کمیونٹی نے بیگم کلثوم نواز کی وفات پر جمعہ کو تعزیتی اجلاس منعقد کیا۔ حاضرین نے کلثوم نواز کی مغفرت، درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں یو ایم ٹی یونیورسٹی کے چیئرمین حسن صہیب مراد کی ٹریفک حادثے میں ناگہانی موت پر بھی تعزیت اور مغفرت کی دعا کی گئی۔ اجلاس میں ڈاکٹر محمود ، ڈاکٹر طیب، مبشر علی، انجینیئر فضل من اللہ، چوہدری امجد، مولانا زریں خان، گل عظیم اورکمیونٹی کے دیگر افراد نے شرکت کی۔

شیئر: