Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

اپوزیشن لیڈر کے چیمبر کی تزئین وآرائش،خرچہ کون دیگا؟

اسلام آباد...حکومت کی جانب سے انکار پر شہبازشریف پارلیمنٹ میں اپوزیشن چیمبر کی تزئین و آرائش کیلئے جیب سے رقم خرچ کرنے پر رضا مند ہو گئے ۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کو چیمبر الاٹ ہونے پر شہباز شریف نے اس کی تزئین و آرائش کا کہا تھا ۔ حکومت کی جانب سے من پسند تزئین و آرائش سے انکار پر شہبازشریف نے اپنے چیمبر کی ذاتی خرچ پر تزئین و آرائش کرا دی۔ نیا کارپٹ ، کمپیوٹرز، الماریاں ، فرنیچر اور صوفے تبدیل کردیئے ۔ چیمبر کے لئے مہنگی ترین ٹائلز خریدی گئیں ۔شہبازشریف کی پسند کے صوفے بھی لائے گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن لیڈر کے چیمبر کی تزئین و آرائش پر جتنا خرچہ آئے گا وہ شہبازشریف اپنی جیب سے دیںگے ۔ چیمبر کی تزئین و آرائش پر 10لاکھ سے زائد کے اخراجات آنے کی توقع ہے ۔

شیئر: