باحہ میں ٹریفک حادثہ، پاکستانی جاں بحق
باحہ.... باحہ ریجن میں الجنابین ڈیم کے قریب ٹریفک حادثے میں جمعہ کو دوپہر کے وقت ایک پاکستانی شہری جاں بحق اور 7زخمی ہوگئے۔ سعودی ہلال احمر کے ترجمان عماد الزہرانی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ حادثہ 11بجکر 48منٹ پر پیش ِآیا۔ زخمیوں کو جائے وقوعہ پر ابتدائی مرہم پٹی کے بعد الامیر مشاری اسپتال بلجرشی میں داخل کردیا گیا۔ اسپتال میں حادثے کے فوری بعد ہنگامی صورتحال کا اعلان کردیا گیا تھا۔زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔