Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

امریکی انتخابات میں مداخلت پر سزا،ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیئے

واشنگٹن۔۔۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیئے ہیں جس کے تحت امریکی انتخابات میں مداخلت کرنیوالوں کو سزا دی جائے گی۔امریکہ کے قومی انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر ڈین کوٹس نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ امریکی جمہوری عمل میں مداخلت کرنے والے غیر ملکی شہری،ادارے یا ملک کو سخت سزا دی جائیگی۔ان کے اثاثے بھی منجمد کردیئے جائیں گے۔ڈین کوٹس کا کہنا تھا6 نومبر کو ہونیوالے وسط مدتی کانگریس کے انتخابات کے دوران ہیکرز پر سخت نظر رکھی جائیگی۔قومی انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر ڈین کوٹس کا کہناتھا کہ روس ہی نہیں،چین،شمالی کوریا اور ایران بھی امریکہ کیلئے خطرہ ہیں۔

شیئر: