Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 12 جولائی ، 2025 | Saturday , July   12, 2025
ہفتہ ، 12 جولائی ، 2025 | Saturday , July   12, 2025

وزیر خارجہ شاہ محمود ہفتے کو کابل جائیں گے

اسلام آبا د... وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وزارت خارجہ کا منصب سنبھالنے کے بعد ہفتے 15ستمبر کو ایک روزہ سرکاری دورہ کیلئے کابل جائیں گے۔ وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیر خارجہ کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔ توقع ہے شاہ محمود قریشی افغان ہم منصب صلاح الدین ربانی کے علاوہ افغان صدر اشرف غنی سے بھی ملاقات کرینگے۔دونوںرہنما باہمی دلچسپی کے امور پر بات کرینگے۔ دونوں ممالک کے مابین بارڈر مینجمنٹ اور جلا ل آباد کونسل دفتردوبارہ کھولنے پر بھی بات چیت متوقع ہے۔

شیئر: