Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 13 جولائی ، 2025 | Sunday , July   13, 2025
اتوار ، 13 جولائی ، 2025 | Sunday , July   13, 2025
تازہ ترین

الحدیدة اور صنعاءکی امدادی لائن کاٹ دی گئی

عدن ...یمنی فوج نے الحدیدة اور صنعاءکو جوڑنے والے 2اہم راستے بند کردیئے۔ عسکری ذرائع کا کہناہے کہ حوثیوں کے ساتھ ایک ہفتے کی محاذ آرائی کے بعد صنعاءکے وسطی علاقے کو ملک کے دیگر شہروں سے جوڑنے والے کلو 16پر کنٹرول حاصل کرلیا گیا۔ اس سے قبل یمنی فوج نے کلو 10روڈ پر اپنا کنٹرول قائم کرلیا تھا۔ عام طور پر حوثی باغی الحدیدة کے قریب اس راستے کو استعمال کررہے تھے۔
 

شیئر: