Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 24 مارچ ، 2026 | Tuesday , March   24, 2026
منگل ، 24 مارچ ، 2026 | Tuesday , March   24, 2026

نجی زندگی کے تقدس کو پامال کرنا جرم

ریاض..... پبلک پراسیکیوشن نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی شخص کی نجی یا خاندانی معلومات پھیلانا یا کسی کی تشہیر کرنا یا کسی کو سوشل میڈیا یا کسی بھی تکنیکی ذریعے سے نقصان پہنچانا اطلاعاتی جرم ہے اسکی سزا ایک برس تک قید اور 5لاکھ ریال تک جرمانہ ہے۔ پبلک پراسیکیوشن نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر توجہ دلائی کہ کسی بھی شخص کی نجی زندگی کے تقدس کو کسی بھی شکل میں پامال کرنا قابل سزا جرم ہے۔ 
 

شیئر: