Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

مودی کا نواز شریف کو تعزیتی خط

نئی دہلی... ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے نام تعزیتی خط میں مودی نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میں آپ اور سوگوار خاندان کی استقامت کے لئے دعا گو ہوں۔بیگم کلثوم نواز کے انتقال کا سن کر گہرا صدمہ پہنچا۔بیگم کلثوم کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں کی خوشگوار یادیں ہمیشہ ساتھ رہیں گی۔ علاوہ ازیں ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج نے بھی بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔سشما سوراج نے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر غمزدہ خاندان سے دلی تعزیت کرتی ہوں۔
مزید پڑھیں:نواز شریف اور مریم آبدیدہ ہوگئے

شیئر: