Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز انتقال کرگئیں

لندن ... سابق وزیر اعظم اورمسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز طویل علالت کے بعد لندن میں انتقال کرگئیں۔خاندانی ذرائع نے اس کی تصدیق کی ہے۔ کلثوم نواز کینسر کے مرض میں مبتلا اور لندن کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔ نواز شریف کی صاحبزادے حسن نواز نے بتایا کہ ہماری والدہ انتقال کرگئیں۔ حالت بگڑنے پر انہیں دوبارہ وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہیں ہوسکیں۔

شیئر: