Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 17 اگست ، 2025 | Sunday , August   17, 2025
اتوار ، 17 اگست ، 2025 | Sunday , August   17, 2025

مکہ مکرمہ میں 29صحت اداروں کیلئے لائسنس جاری

مکہ مکرمہ.... مکہ مکرمہ محکمہ صحت کی کوششوں کی بدولت 29صحت اداروں نے لائسنس حاصل کر لئے۔ لائسنس یافتہ اداروں نے توسیع کی کارروائی مکمل کر لی۔ محکمہ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر وائل مطیر نے بتایا کہ ذی القعدہ کے مقابلے میں ذی الحجہ کے دوران 16فیصد لائسنس زیادہ جاری ہوئے۔ محکمے نے یکم ذی الحجہ سے 15ذی الحجہ 1439ھ کے دوران طبی عملے کے 132افراد کو نجی اداروں میںکام کرنے کیلئے یا تو نئے لائسنس جاری کئے یا پرانے اجازت ناموں میں توسیع کے فیصلے کئے۔ مکہ محکمہ صحت کے ترجمان حمد العتیبی نے بتایا کہ حالیہ ایام کے دوران 18نجی صحت اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ 

شیئر: