زائد المیعاد ٹائر فروخت کرنے پر مالک اور کارکنان کے خلاف کارروائی
ریاض.... وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے زائد المیعاد ٹائر فروخت کرنے ، شو روم میں رکھنے او رذخیرہ کرنے پر ادارے کے سعودی مالک او ر اس کے 2عرب کارکنان پر جرمانہ او رایک کارکن کو 2ماہ قید کی سزا دینے نیز ان کے خرچ پر مقامی اخبار میں تشہیر کرنے کا فیصلہ نافذ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق حائل میں فوجداری کی عدالت میں مقامی شہری اور اس کے 2کارکنان پر جرمانہ عائد کیا تھا جبکہ قصور وار ثابت ہونے پر ایک کارکن کو2ماہ قید کی سزا دینے کا حکم دیا اور تینوں کی تشہیر مقامی اخبار میں خود ان کے خرچ پر اشتہار کے ذریعے کرنے کا فیصلہ کیا۔ زائد المیعاد ٹائر نئے ٹائر کے طور پر فروخت کئے جا رہے تھے۔ وزارت نے صارفین سے اپیل کی کہ وہ اس طرح کی کوئی بھی خلاف ورزی دیکھیں تو 1900یا (بلاغ تجاری) اپیلی کیشن یا وزارت کی ویب سائٹ پر مطلع کریں۔