Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 03 اگست ، 2025 | Sunday , August   03, 2025
اتوار ، 03 اگست ، 2025 | Sunday , August   03, 2025

پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات انتہائی مستحکم ہے، سردار محمد یوسف

وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان اورسعودی عرب اسلامی بھائی چارہ کے مضبوط بندھن میں بندھے ہوئے ہیں اور پاکستان سے آئے اللہ کے مہمان ان تعلقات کو مزید مستحکم کریں گے۔ مکہ میں سعودی میزبانوں کی طرف سے اپنے اعزاز میں دی گئی ضیافت سے خطاب کرتے ہوئے حج 2016ء کے شاندار انتظامات پر سعودی حکومت بالخصوص شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی کوششوں کی تعریف کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت پاکستان نے بھی وزیراعظم محمد نواز شریف کی ہدایت پر مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں قیام کے دوران پاکستانی عازمین حج کو ہر ممکن سہولیات، رہنمائی اورمدد کی فراہمی کےلئے بھرپور کوششیں کیں۔ انہوں نے سعودی عرب میں پاکستانی حجاج کی دیکھ بھال کےلئے سعودی عرب میں پاکستانی حج مشن کی کوششوں کوبھی سراہا۔ دریں اثناءسردار محمد یوسف نے حجاج ساﺅتھ ایشیاءاسٹیبلشمنٹ ہیڈ کوارٹرز کا بھی دورہ کیا اورجنوبی ایشیائی ممالک سے آئے حجاج کی سہولت کےلئے کوششوں کی تعریف کی۔

شیئر: