فضل الرحمان کے بھائی کے خلاف تحقیقات
پشاور.. وفاقی حکومت نے جے ےوا ٓئی ف کے سر براہ مولانا فضل الرحمن کے بھا ئی کمشنر افغان مہاجرین ضیاء الرحمان کو عہدے سے ہٹادیا ۔سرکاری ذرائع کے مطابق ضیاء الرحمان کو عہدے سے ہٹانے اور ان کے خلاف تحقیقات کرنے کی منظوری وفاقی کابینہ نے دی۔ وزیراعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ ارباب شہزاد کو تحقیقاتی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ضیاء الرحمان پی ٹی سی ایل کے ملازم تھے ان کے خلاف تحقیقات میں پتا چلایا جائے گاکہ ا نہیں صوبائی مینجمنٹ سروس میں کیوں اور کیسے شامل کیا گیا۔ وہ ڈپٹی کمشنر خوشاب کیسے تعینات ہوئے اور کیسے بڑے عہدوں پر فائز رہے؟ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ضیاءالرحمان کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ وہ خوشاب میں ڈی سی بھی تعینات تھے۔پتہ چلایا جائے گاکہ ضیاء الرحمان ڈپٹی کمشنر کیسے لگے۔انہوں نے کہا کہ ضیاء الرحمان کو پانا مہ کیس کے دوران کمشنر افغان مہاجرین لگایا گیا۔ ا نہیں ہٹا کر ان کی جگہ دوسرے افسر کو تعینات کیا جائے گا۔فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میرٹ کی پالیسی پر یقین رکھتی ہے۔