مدینہ منورہ : چمک نے 3افراد کو زخمی کردیا
مدینہ منورہ ... یہاں العوالی محلے کے ایک ریستوران کے چولہے کی گیس لیک ہونے پرآنکھوں کو چندھیانے والی روشنی نکلنے پر 2خواتین اور ریستوران کا ایک کارکن زخمی ہوگئے۔ تینوں کو علاج کیلئے اسپتال میں داخل کردیا گیا۔ مدینہ منورہ میں شہری دفاع کے ترجمان کرنل طارق الجہنی نے بتایا کہ چولہے سے گیس لیک ہونے پر کوئی آگ نہیں لگی۔ ریستوران کا ایک کارکن اور 2خواتین چولہے کے سامنے سے گزر رہے تھے۔ گیس لیک ہونے پر اس سے اچانک آنکھوں کو خیرہ کرنے والی روشنی نکلی جس سے تینوں زخمی ہوگئے۔